Beautiful Masjids (Mosques)

  مسجد مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مقام ہوتا ہے- یہ وہ مقام ہے جہاں تمام مسلمان اکٹھے ہو کرعبادت کرتے ہیں- دنیا بھر کی مساجد اسلام ثقافت کی ترجمانی کرتی ہیں- دینا بھر میں نہایت پرکشش اور خوبصورت مساجد تمیر کی گیٔ ہیں- جن میں سے چند مساجد کو آپ کے ہوش گذار کرنا چاہتا ہوں- اُمید ہے کہ آپ کو میری یہ کاوش پسند آۓ گیٔ۔

مسجد حرام جزیرہ نماعرب کے شہرمکہ مکرمہ میں واقع ہے جوسطح سمندرسے330 میٹرکی بلندی پرواقع ہے، مسجد حرام کے درمیان میں بیت اللہ واقع ہے جس کی طرف رخ کر کےدنیا بھر کے مسلمان دن میں 5 مرتبہ نماز ادا کرتے ہیں۔

مسجد نبوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں موجود اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے۔ مسجد الحرام کے بعد دنیا کی سب سے اہم مسجد ''مسجد نبوی'' ہے۔

 ملائشیاکی مساجد کی خوبصورتی پوری دنیا میں مشہورہے۔ یہ مسجد پوتراجایا مسجد ہے اور یہ پانی پر تعمیرکی گیٔ ہے۔

امیہ مسجد دمشق میںواقع ہے۔ یہ مسجد دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم مساجد میں سے ایک ہے۔ 

   اس مسجد کوملائشیا کی سب سے خوبصورت مسجد ہونے کا اعزازحاصل ہے۔    ملائشیا کے شہرKuala Kangsarمیں تعمیر کی گیٔ یہ مسجد Ubudiah ہے۔

شاہ فیصل مسجد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ایک عظیم الشان عبادت گاہ ہے جسے جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ عظیم مسجد اپنے انوکھےطرز کے باعث تمام مسلم دنیا میں معروف ہے۔

برونائی میں واقع جامع عصر نامی یہ خوبصورت مسجد برونائی کے سلطان نے تمعیر کروائی تھی۔اس میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

یہ خوبصورت جمیرہ مسجد دبئ میں واقع ہے اوراس مسجد کا شمار متحدہ عرب امارات میں تمعیر کی گیٔ سب سے بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔ اس مسجد کا طرزتمعیر اسلامی ثقافت کا ایک نمونہ ہے۔ 


No comments:

Post a Comment